ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب اگر چیک باونس ہوا تو آپ پرعائد ہوگا بھاری جرمانہ ، جانیں قوانین میں کیا کیا ہوئیں تبدیلیاں

اب اگر چیک باونس ہوا تو آپ پرعائد ہوگا بھاری جرمانہ ، جانیں قوانین میں کیا کیا ہوئیں تبدیلیاں

Fri, 27 Jul 2018 11:36:37    S.O. News Service

نئی دہلی،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے چیک باونس کے معاملہ میں ایک اہم بل لوک سبھا میں پاس کیا ہے ۔ صوتی ووٹوں سے پاس ہوئے اس بل میں چیک باونس ہونے پر بھاری بھرکم معاوضہ دئے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔لوک سبھا میں نگوشیئیبل انسٹومنیٹس (ترمیمی ) بل لایا گیا تھا ، جس کو پاس کرلیا گیا ۔

اس بل کے بعد اب چیک باونس ہونے سے متعلق کئی چیزیں بدل جائیں گی ۔ اس طرح کے معاملات میں اپیل کرنے کا بندوبست ہونے کی وجہ سے زیر التوا معاملات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے چیک پر سے لوگوں کا اعتماد کم ہورہا ہے ۔

جانئے کیا ہے نئے بندوبست

نئی شقوں کے تحت شکایت کرنے والے کو فوری طور پر انصاف ملے گا ۔

معاملہ کی شکایت کرنے والے کیلئے 20 فیصد پیشگی رقم معاوضہ کے طور پر دینے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

اگر معاملہ اپیل کورٹ میں جاتا ہے تو 20 فیصد مزید رقم عدالت میں جمع کرنی ہوگی ۔

چیک جاری کرنے والے کو 20 فیصد جرمانہ پر سود بھی دینا ہوگا ۔

اگر عدالت چاہے تو جرمانہ کی رقم 100 فیصد بھی کرسکتی ہے ۔


Share: